متعلقہ

بھارت اب مثبت رویے کی امید نہ رکھے، محسن نقوی کا بھارتی ٹیم کے انکار کی خبروں پر دو ٹوک پیغام – پاک لائیو ٹی وی



بھارت اب مثبت رویے کی امید نہ رکھے، محسن نقوی کا بھارتی ٹیم کے انکار کی خبروں پر دو ٹوک پیغام

بھارت اب مثبت رویے کی امید نہ رکھے، محسن نقوی کا بھارتی ٹیم کے انکار کی خبروں پر دو ٹوک پیغام

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی ہیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی جب کہ بھارت سے ہائبرڈ ماڈل پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست دور رکھا جائے، اب تک مجھے یا پی سی کو بھارت کے انکار کا کوئی لیٹر نہیں ملا جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بھی آگاہ نہیں کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ اگرکوئی ایسی چیز ہوگی تو ان رائٹنگ دیں گے، ہمیں تب ہی قابل قبول ہوگا جب رائٹنگ میں دیں گے۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھےعمل کرنا پڑے گا، پاکستان ہر بار بھارت کے ساتھ مثبت رویہ رکھتا ہے لیکن اب امید نہ کریں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم اچھی خوشخبریاں دے گی، کوچ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی جب کہ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم بھارت اپنے میچز دبئی میں کرانا چاہتا ہے۔