متعلقہ

امریکی وزیردفاع نے ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونےکے بعد فوجیوں کو میمو جاری کردیا – پاک لائیو ٹی وی



امریکی وزیردفاع نے ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونےکے بعد فوجیوں کو میمو جاری کردیا

امریکی وزیردفاع نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونےکے بعد فوجیوں کو میمو جاری کردیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈآسٹن کی جانب  سے جاری کردہ میمو کے مطابق پینٹاگون ٹرمپ انتظامیہ کے تمام قانونی احکامات پرعمل کیلئے تیار ہے، جبکہ پینٹاگون ٹرمپ انتظامیہ کواقتدارکی منظم منتقلی کیلئے پر عزم ہے۔

میمو میں امریکی وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فوج اپنے اگلےکمانڈران چیف کی پالیسی انتخاب کوانجام دینےکیلئے تیار ہے، فوج اپنی سویلین چین آف کمانڈ کے تمام قانونی احکامات کی تعمیل کیلئے تیارہے۔

لائیڈآسٹن نے مزید یہ بھی کہا کہ فوج سیاست میں شامل نہیں ہوگی، امریکی فوج پیشہ ورانہ مہارت کےساتھ جمہوریت کےتحفظ کیلئےپرعزم ہے، امریکی فوج اپنےملک،آئین اورشہریوں کےحقوق کادفاع کرتی رہےگی۔