غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 30 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
بیت لاحیہ اور نصیرات پر بمباری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، جبکہ اسرائیلی فورسز نے رفح پر گولہ باری کی، بوریج میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 391 ہوگئی، ایک لاکھ 347 زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں سے 40 افراد شہید ہوگئے، لبنان کے علاقے بعلبک پر اسرائیلی گولہ باری سے 40 افراد شہید، جبکہ 53 زخمی ہوگئے ہیں، لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 3,050 اور 13,658 زخمی ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیلی بحریہ کے اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی شہرحیفہ کے قریب بحری اڈے کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ کے مطابق یہ اسرائیلی بحریہ کی بیس پر چند ہفتوں میں چوتھا حملہ ہے، حزب اللہ کے حملے میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔