متعلقہ

اسپیکر قومی اسمبلی سے اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


اسپیکر قومی اسمبلی سے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے بنائی گئی اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔

پارلیمانی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو سنی اتحاد کونسل کے ممبران کا کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا.

سنی اتحاد نے فیصلے سے اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں آگاہ کیا کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے آج کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کے باعث کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصر ، راجہ پرویز اشرف اور کامران مرتضی پر مشتمل ایک سب کمیٹی بنائی جن کے ذمہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران سے ملاقات کر کے  انہیں اجلاس میں شرکت کے لئے قائل کرنے کا کہا گیا۔

سب کمیٹی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے میٹنگ کی درخواست کی۔  سپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں اب سے کچھ دیر پہلے سب کمیٹی کے ممبران  اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اور بیرسٹر گوہر علی خان نے شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کی ممبران کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی مگر بیرسٹر گوہر علی خان  نے بتایا کہ انکی پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔