متعلقہ

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست خارج – پاک لائیو ٹی وی


پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق نظرِ ثانی کی درخواست خارج کر دی۔

تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

3 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ تحریکِ انصاف کے وکیل حامد خان نے نظرِ ثانی درخواست کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ کیس لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کمیٹی کو بھیجا جائے۔