متعلقہ

نمبر اور ہوم ورک پورے ہونے کے باوجود مشاورت جاری ہے ، عطا اللہ تارڑ – پاک لائیو ٹی وی


نمبر اور ہوم ورک پورے ہونے کے باوجود مشاورت جاری ہے ، عطا اللہ تارڑ

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نمبراورہوم ورک پورے ہونےکے باوجود مشاورت جاری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارافرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کوآن بورڈ لیا جائے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ مذاکرات کاعمل تیزی سے جاری ہے، کافی پیش رفت ہوگئی ہے، جبکہ بلاول بھٹونے کل کہا تھا ہمارے پاس دیگرآپشنزبھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 بجے طلب کیا گیا ہے، آئینی ترامیم پر مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کا مشاورت کے عمل میں حصہ لینا جمہوریت کا حسن ہے۔

وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کے وفد نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کرلی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نمبرز پورے ہونے کے باوجود ہم نے مشاورتی عمل کو ترجیح دی، آئینی ترامیم پر ہمارا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے اور ایک ایک شق پر سیر حاصل گفتگو کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آج اسے ہر حال میں مکمل کرلیا جائے، سیاسی عمل میں دیرسویرہوجاتی ہے، پوری قوم کومولانا سے بڑئی امید ہے، لانافضل الرحمان کےساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، ہماری کوشش ہے کسی بھی طریقے سے اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آئین میں رہتے ہوئے دیگر آپشنز بھی موجود ہیں، اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا وہ دوسرے آپشنز استعمال کریں گے، یہ کہتے ہیں کہ ہمارے بندے اٹھائے گئے ہیں، بندے اٹھائے گئے ہیں تو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کون کر رہا ہے۔