متعلقہ

مادھوری کے ساتھ کام نہ کرنے پر افسوس ہے، عدنان ٹیپو – پاک لائیو ٹی وی


مادھوری کے ساتھ کام نہ کرنے پر افسوس ہے، عدنان ٹیپو

پاکستان کے معروف اداکار عدنان ٹیپو کا کہنا ہے کہ مادھوری کے ساتھ کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عدنان ٹیپو نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ کیرئیر میں کوئی کام نہ کرنے پر افسوس ہے؟

سوال کے جواب میں اداکار عدنان ٹیپو نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں مادھوری کے ساتھ فلم ڈیڑھ عشقیہ میں کام کرنے کا موقع بھی مل رہا تھا اور انہوں نے فلم کے لیے کئی بار آڈیشن بھی دیا۔

عدنان ٹیپو نے کہا کہ وہ فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والے تھے جو بعد میں وجے راز کے پاس چلا گیا، یہ ایک ایسا کردار تھا جو وہ کرنا چاہتے تھے اور یہ فلم  مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع تھی۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ اس کے علاوہ انہیں کوئی افسوس نہیں اور اپنی تمام تر کامیابیوں پر شکر ادا کرتے ہیں۔