متعلقہ

ہمارے نمبرز پورے ہیں لیکن کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان مان جائیں، خواجہ آصف – پاک لائیو ٹی وی


ہمارے نمبرز پورے ہیں لیکن کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان مان جائیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں لیکن کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان مان جائیں۔ 

وزیردفاع خواجہ آصف کی پارلیمنٹ آمد کے موقع پر میڈیا کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کابینہ اورسینیٹ اجلاس میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے وقت تبدیل ہو رہے ہیں۔ الحمداللہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے جواب دیا کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جے یو آئے اور پی ٹی آئی نے کوئی لچک دکھائی ہے؟

وزیردفاع نے جواب دیا کہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ جب بھی آئینی ترمیم  ہوئیں، اس طرح کی مشکلات ہوتی ہیں۔ تمام جماعتوں کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔