متعلقہ

خواہش ہے کہ ایسی سُپر ہٹ فلمیں کروں کہ والدین جنت سے دیکھ سکیں، کنگ خان – پاک لائیو ٹی وی


خواہش ہے کہ ایسی سُپر ہٹ فلمیں کروں کہ والدین جنت سے دیکھ سکیں، کنگ خان

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ایسی سُپر ہٹ فلمیں کروں کہ والدین جنت سے دیکھ سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے فلمی کیرئیر کے آغاز سے پہلے ہی ان کے والدین کا انتقال ہو چکا تھا، اور وہ ان کی کامیابیاں نہیں دیکھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کریں جنہیں ان کے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ وہ اپنے والدین کو فخر محسوس کرانا چاہتے تھے اور انہوں نے اسی جذبے کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلم دیوداس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کے لیے انہیں کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا، لیکن وہ یہ فلم اپنی ماں کے لیے کرنا چاہتے تھے۔

اداکار کے مطابق میری ماں میرے لیے آسمان کا ایک ستارہ تھیں اور میں محسوس کرتا تھا کہ اگر میں دیوداس کروں گا تو وہ اسے بہت پسند کریں گی۔

واضح رہے کہ دیوداس شاہ رخ خان کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے، جس میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشت نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔