متعلقہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری – پاک لائیو ٹی وی


چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری ہفتے کا ججز روسٹر جاری

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس پاکستان آخری ہفتے کا ججز روسٹرجاری کردیا ہے۔

ججز روسٹر کے مطابق چیف جسٹس رواں ہفتے 6 ریگولر بنچز سماعت کریں گے، کورٹ روم نمبر ون میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی تین رکنی بنچ کی سربراہی کرینگے۔

بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ بنچ ٹو کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کرینگے جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل بلال عباسی شامل ہیں۔

 بنچ 3جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا، بنچ 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

 بنچ 5 میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں جبکہ بنچ 6 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد شامل ہیں۔