متعلقہ

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، وزیر خزانہ معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکہ جائیں گے – پاک لائیو ٹی وی


وزیر خزانہ

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، وزیر خزانہ معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکہ جائیں گے

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس 21 سے 26 اکتوبر تک  امریکہ میں شیڈول ہیں جن میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے  خزانہ اور اسٹیٹ بینک سربراہان  شریک ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ دورہ امریکہ پر جائیں گے۔ معاشی ٹیم عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔

وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں/ڈویژنز سے تازہ پیشرفت جائزہ رپورٹس حاصل کر لیں۔معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ابتدائی  جائزہ رپورٹس شیئر کرے گی۔

دورہ امریکہ میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی۔معاشی ٹیم کی سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم  ایف سے  بھی ملاقات ہوگی۔

پاکستانی معاشی ٹیم نئے قرض پروگرام کے بعد ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔