متعلقہ

نامور گلوکار لیام پین تیسری منزل سے گِر کر جاں بحق – پاک لائیو ٹی وی


نامور گلوکار لیام پین تیسری منزل سے گِر کر جاں بحق

ون ڈائریکشن کے سابق اسٹار اور گلوکار لیام پین تیسری منزل سے گِر کر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ون دائریکشن کے گروپ کے سابق رکن 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن میں موجود تھے، جہاں ان کی لاش ایک ہوٹل کے باہر ملی۔

پولیس نے بتایا کہ لیام پین بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے ہیں، وہ ایک ہفتہ قبل سابق بینڈ میٹ نیل بورن کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے ہوٹل میں مقیم تھے۔

لیام پین نے 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بوائے بینڈ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی، جو دنیا کے سب سے بڑے پاپ گروپوں میں سے ایک بن گیا۔