متعلقہ

انگلینڈ 291 رنز پر آل آؤٹ، پاکستان کو 75 رنز کی برتری – پاک لائیو ٹی وی


ملتان ٹیسٹ

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ 291 رنز پر آل آؤٹ، پاکستان کو 75 رنز کی برتری

دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں  انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

تیسرے روز انگلینڈ نے 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو انگلش کھلاڑی زیادہ دیر کریز پر نہ جم سکے اور صرف 50 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔جو روٹ 34، اولی پوپ 29، زیک کرولی 27، جیمی اسمتھ 21 ،شعیب بشیر9، ہیری بروک 9، میتھیو پوٹس 6، برائیڈن کارس 4، کپتان بین اسٹوکس ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کو انگلینڈ  پر پہلی اننگز میں 75 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران غلام کی ڈیبیو پر سنچری  کی مدد سے 366 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ کامران غلام نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ صائم ایوب 77 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہےتھے۔

محمد رضوان 41، عامر جمال 37، نعمان علی 32، سلمان آغا 31، عبداللہ شفیق 7، کپتان شان مسعود 3 اور ساجد خان 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے  جبکہ زاہد محمود 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔