متعلقہ

اداکارہ راکول پریت سنگھ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر – پاک لائیو ٹی وی


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکول پریت سنگھ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے نتیجے میں کمر پر چوٹ آئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راکول پریت سنگھ ان دنوں اجے دیوگن کے ساتھ اپنی نئے آنے والی فلم ’’دے دے پیار دے 2‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ انجری کے باوجود مسلسل دو دن تک اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرنے کے لیے فلم کی شوٹنگ کرتی رہیں۔

راکول کے ساتھ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا تھا، اور 10 اکتوبر کو اپنی سالگرہ کی تقریب سے ایک گھنٹہ پہلے اداکارہ درد کی بدترین صورتحال کا شکار ہوگئیں۔

سالگرہ کی تقریب میں طبیعت بگڑنے کے بعد اداکارہ کو اسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں پٹھوں کو آرام دینے والے انجکشن لگائے گئے تھے اور اب مکمل بیڈ ریسٹ کے ساتھ راکول ریکوری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔