متعلقہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔