متعلقہ

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہیدِ ملّت لیاقت علی خان کی 73 ویں برسی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہیدِ ملّت لیاقت علی خان کی 73 ویں برسی

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہیدِ ملّت لیاقت علی خان کی 73 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1896 کو ہندوستان کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم گھر سے جبکہ 1918 میں ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کی، بعد ازاں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

1923 میں ہندوستان واپس آکر لیاقت علی خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

وہ 1946 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل بنے جبکہ قائد اعظم کے دست راست بھی رہے، قیام پاکستان کی جدوجہد میں بابائے قوم کا بھرپور ساتھ نبھایا۔

1948 میں قائد اعظم کی وفات کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر قوم کے نگہبان بنے۔

16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی اور ملک کے پہلے وزیرِاعظم کو شہید کردیا گیا تھا۔

شہید ملت خان لیاقت علی خان کے 73 ویں برسی پر ان کے جائے مدفون مزار قائد پر ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبدالعلیم شیخ کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔

قرآن خوانی میں مزار قائد انتظامیہ کے ملازمین کے علاوہ پاک نیوی، پاک فضائیہ، رینجرز کے آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی۔