متعلقہ

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر – پاک لائیو ٹی وی


آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میگا ایونٹ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 110 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم صرف 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نمایاں بیٹسمین تھیں جنہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے نشرح سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 11.4 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی فاطمہ ثنا نے 21 اور منیبہ علی 15 رنز بنا سکیں، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکی۔

نیوزی لینڈ الیون: سوزی بیٹس، جارجیا پلمر، امیلیا کیر، سوفی ڈیوائن (کپتان)، بروک ہالیڈے، میڈی گرین، ازابیلا گیز (وکٹ کیپر)، لیا تاہوہو، روزمیری مائر، ایڈن کارسن، فران جوناس

پاکستان الیون: منیبہ علی (وکٹ کیپر)، سدرہ امین، صدف شمس، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء (کپتان)، ارم جاوید، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال