متعلقہ

ٹک ٹاک نے پاکستان سے متعلق کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی – پاک لائیو ٹی وی


ٹک ٹاک نے پاکستان سے متعلق کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

ٹک ٹاک نے پاکستان سے متعلق کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی پر 30.7 ملین ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹائی گئیں، 144.4 ملین ویڈیوز کو آٹومیشن کے ذریعے فوری طور پر حذف کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 99.5 فیصد ویڈیوز صارفین کی رپورٹنگ سے پہلے ہی ہٹادی گئیں، ٹک ٹاک نے97 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔

عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے دوسری سہ ماہی میں 178.8 ملین ویڈیوز حذف کیں، ٹک ٹاک پر بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں50 فیصد کمی ہوئی، 50 فیصد کمی ٹک ٹاک کے اعتدال کے نظام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کا نظام 98.2 فیصد ویڈیوز سامنے آنے سے پہلے ہٹانے میں کامیاب رہا۔