متعلقہ

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


ٹاس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے  انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میں چار جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستانی ٹیم 3 اسپنرز  نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود  کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

پاکستانی ٹیم سے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ابرار احمد بخار کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکے۔

 انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کرس ووکس اور گس ایٹکنسن کی جگہ کپتان  بین اسٹوکس اور میتھیو پوٹس  کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔