پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے بہت منتیں کی تھیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے دلچسپ قصے شیئر کیے۔
دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ جب آپ بھارت گئی تھیں تو وہاں جس ہوٹل میں رکی تھیں وہاں آپ نے کچھ مناظر دیکھے تو یہ کیا ہوا تھا؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے ممبئی گئی ہوئی تھی اور جس ہوٹل میں ہمارا قیام تھا اس کے ہال میں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی پارٹی ہورہی تھی۔
نادیہ حسین نے کہا کہ جب ہمیں پتا چلا یہ سلمان کی پارٹی ہے تو ہم نے بہت ہاتھ پاؤں مارے اور ترلے منتیں کیں کہ کسی طرح اس پارٹی میں شریک ہوجائیں، شکر ہے کہ کسی نا کسی طرح ہمیں اجازت مل ہی گئی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس پارٹی میں بالی وڈ کی تمام شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، دیپیکا پڈوکون ، کترینہ کیف اور رنبیر کپور سب ہی وہاں تھے، ہماری وہاں کسی سے ملاقات تو نہیں ہوئی لیکن ہم نے سب کو دیکھا۔