متعلقہ

لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ’ایئر برِج‘ کا آغاز – پاک لائیو ٹی وی


لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ’ایئر برِج‘ کا آغاز

ریاض: سعودی عرب نے  لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے ’ایئر برِج‘ کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے  لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے ’ایئر برِج‘ کا آغاز کرتے ہوئے 40 ٹن سے زیادہ کا امدادی روانہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے طیارے کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشنز کے لیے ایک سعودی امدادی طیارہ بھی امدادی ٹیم کے ہمراہ ہے۔

خیال رہے کہ 23 ستمبر سے اسرائیل نے لبنان میں شدید فضائی کارروائی شروع کی ہے اور لبنان میں موجود حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران 1150 سے زائد افراد شہید اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔