متعلقہ

کے الیکٹرک نے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی – پاک لائیو ٹی وی


کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی

کے الیکٹرک نے کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے صارفین  کے لیے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی  ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی اضافے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر  ایک ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔