انگلینڈ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے پچھلی سیریز کی طرح یہ سیریز بھی پاکستان سے جیتیں۔
انگلش کپتان اولی پوپ نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جو پاکستان سے سیریز کھیلی تھی وہ بہت اچھی رہی تھی، کوشش کریں گے پچھلی سیریز کی طرح یہ سیریز بھی جیتیں۔
انکا کہنا تھا کہ سینئرز اور مینٹروز نے ٹیم کے کیے بہت محنت کی ہے، پلیئرز محنت کر رہے ہیں بہترین پرفارمنس دیں گے، ہمارے پاس سپنرز ہیں جن کو یوٹیلائز کریں گے۔
اولی پوپ نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی کنڈیشن میں فرق ہے، پیچ گراسی ہے ان فیلڈ کنڈیشن کے مطابق اپنے باولرز کو استعمال کریں گے۔
انگلش کپتان نے مزید کہا کہ جمی انڈریسن نے پچھلی بار زبردست کردار ادا کیا تھا، ان کے پاس بہترین اسکیلز تھے وہ اس بار نہیں ہیں مگر جو آپشن ہیں وہ اپنا بیسٹ دیں گے، شعیب اور لیچ سب کانٹیننٹ میں اچھا پرفارم کر چکے ہیں، پاکستان بہت اسکیلڈ سائیڈ ہے بابر، شاہین اور نسیم بڑے پلیئرز ہیں۔