متعلقہ

کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سےزیادہ اہم نہیں ہے، عطاتارڑ – پاک لائیو ٹی وی


کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے، عطاتارڑ

عطاتارڑ اللہ تارڑ نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ تحریک انتشار نے جو احتجاج کی کال دی اس کا مقصد کیا تھا، احتجاج  کی آڑ میں کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کو شہید کیا گیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ احتجاج ہوتا ہے، جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کوتعینات کیا جاتا تھا، پی ٹی آئی کا مقصد یہی ہےکہ لاشیں گریں۔، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے لیےاس طرح کےواقعات کیے جاتے ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہی تھا کہ سسٹم کوڈی ریل کیاجائے، پولیس نےکسی کوہاتھ تک نہیں لگایا، پی ٹی آئی والوں نےعبدالحمید کواغواکرکے تشدد کیا اوروہ شہیدہوئے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلاکر یہ لوگ کیا پیغام دیناچاہتےہیں، یہ صرف ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کی معاشی پالیسی کےعالمی ادارے بھی معترف ہیں، یہ سیاسی مفادات  کے لیے قومی مفادات کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

 عطاتارڑ نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کے خلاف انہوں نے ملک سے باہر فنڈنگ کی، علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخواہاؤس جانےکی منطق کیا تھی، شہید عبدالحمید کی جان گئی ہم اس واقعے کوبھولنےنہیں دیں گے، قومی مفادات سےکھیلنےکی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے۔