متعلقہ

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے لیے فوج طلب کرلی – پاک لائیو ٹی وی


پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے لیے فوج طلب کرلی

پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کے قیام کے لیے لاہورسمیت مختلف اضلاع کے لیے پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں، تعنیاتی کا نوٹیفیکشن۔

وزارت داخلہ حکومت پنجاب کی طرف سے فوج کو شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لیے خصوصی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کی کاپی جی ایچ کیو اور پنچاب کے تمام کور ہیڈکوارٹرز کو بھجوا دی گئیں ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی حدود میں تمام ہوائی اڈوں، ائیر بیسزاوراہم مقامات کی حفاظت کے لیے فوج تعینات ہوگی، جبکہ شرپسند عناصر کو وارننگ دینے کی غرض سے ہوائی فائرنگ کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں بتاگیا کہ فوج کو شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ امن قائم رکھنے کے لیے فوج کو آنٹی رائیٹس اختیارات حاصل ہوں گے۔