متعلقہ

پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں – پاک لائیو ٹی وی


پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاک فوج  کے چاق و چوبند دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاک فوج نےڈی چوک اور جناح ایونیو  سمیت تقریباً تمام  علاقوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال  لی ہیں۔

پاک فوج کےدستوں نےڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور مسلسل گشت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوجی دستوں کی تعیناتی کاعمل مکمل  ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کےاحکامات دیئے تھے۔

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کا گشت جاری ہے۔کسی بھی شرپسندکوامن وامان خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔