متعلقہ

اساتذہ معاشرے کے معمار، نوجوان ذہنوں کی پرورش کرتے ہیں، صدرمملکت – پاک لائیو ٹی وی


اساتذہ معاشرے کے معمار، نوجوان ذہنوں کی پرورش کرتے ہیں، صدرمملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کے معمار، نوجوان ذہنوں کی پرورش کرتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کی تشکیل میں اساتذہ کے کردار کے اعتراف میں عالمی یومِ اساتذہ منا رہے ہیں۔

 صدرمملکت نے کہا کہ قابل اساتذہ طلباء میں تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتیں اوراخلاقی اقدار پیدا کرتے ہیں، جبکہ اساتذہ کو اخلاقی اقدار، رواداری، باہمی احترام کا فروغ ، طلباء کی اخلاقی تربیت کرنی چاہیے۔

صدرمملکت نے کہا کہ اساتذہ کو تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے فقدان جیسے چیلنجز درپیش ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں، مسلسل تعلیم و تربیت اوراسناد کیلئے معیار مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

 صدرمملکت نے کہا کہ تعلیمی نتائج بہتر بنانے کیلئے نگرانی اور کارکردگی کی جانچ کا جامع نظام بھی ناگزیر ہے، جبکہ اساتذہ کو کام کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

  صدرمملکت نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اساتذہ کا علم ، تجربات ہمارا تعلیمی نظام بہتر بنانے میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں، ایک مہذب، تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے تربیت یافتہ، باعزت اساتذہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

  صدرمملکت نے کہا کہ آئیے، اساتذہ کو بااختیار بنانے، انہیں عزت، پہچان اورسہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کریں، آئیے اساتذہ کی استعدادِ کار بڑھانے، پیشہ ورانہ ترقی پر سرمایہ کاری کے ذریعے اپنا تعلیمی نظام بہتر بنائیں۔