ملتان: سرفراز احمد سمیت باقی رہ جانے والے 4 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد، زاہد محمود، سعود شکیل اور نعمان علی کا ملتان میں ٹریننگ سیشن کے دوران فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جسے تمام کھلاڑیوں نے پاس کرلیا۔
فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے 2 کلو میٹر دوڑ کا فاصلہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جب کہ محمد رضوان بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں میں سے 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ لیا گیا تھا جسے پاس کرنے میں تمام کھلاڑی ناکام رہے تھے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز کپ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ جلد لیا جائے گا اور فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا جائے گا۔