معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ دین اسلام کو پھیلانے کے لیے مسلمان سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا خراب نہیں ہے لیکن ان چیزوں کا غلط استعمال حرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بچوں کو دین سے رغبت کیلئے سوشل میں پر اچھا مواد دیں، مذہبی جماعتیں سوشل میڈیا کے بہترین استمال کی تربیت دیں۔
مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ دین کو پھیلانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، جب دین کے پھیلاؤ کیلئے کام کرتے ہیں تو رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا کے بیچ ہر فالوورز کو بڑھنے نہیں دیتے، بدقسمتی سے سوشل میڈیا یہودیوں کے ہاتھ میں ہے، مسلمان میڈیا کا درست استعمال کریں تو بہت فائدہ ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پرتحقیق کرے، دین کو پھیلانے کیلئے مصنوعی ذہانت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔