متعلقہ

ایران اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکہ – پاک لائیو ٹی وی


امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل پر بڑے میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار ڈینیل ہاگری نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسے اشارے ہیں کہ ایران اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیل نے ایران کی جانب سے کسی فضائی خطرے کی نشاندہی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملہ کر دیا ہے، جسے اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف محدود، مقامی اور ہدف زمینی آپریشن قرار دیتی ہے۔

آج صبح ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے  کو بتایا کہ ابھی تک کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ہے لیکن بعد میں ایک فوجی ترجمان نے لبنان کے تقریبا 25 دیہات کے لوگوں سے کہا کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

لبنان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ‘سب سے خطرناک مرحلے’ کا سامنا کر رہا ہے اور دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت کو نشانہ بنایا، جبکہ لبنان میں حکام کا کہنا ہے کہ سیدون کے قریب فلسطینی پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔