متعلقہ

ایلون مسک ٹوئٹر (ایکس) کو چلانے میں بُری طرح ناکام – پاک لائیو ٹی وی


ایلون مسک ٹوئٹر (ایکس) کو چلانے میں بُری طرح ناکام

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) کو چلانے میں بُری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالرز میں ایکس کو خریدا تھا، اُن کی ملکیت میں جانے کے لگ بھگ 2 سال بعد اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مالیت 79 فیصد تک گھٹ چکی ہے۔

سرمایہ کار کمپنی فیڈیلیٹی نے ایلون مسک کو یہ سوشل میڈیا کمپنی خریدنے میں مدد کی تھی، اس کمپنی نے بھی شروع میں لگ بھگ ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ایکس میں کی تھی اور اب اس کے تخمینے کے مطابق اس کے حصص کی قیمت گھٹ کر 41 لاکھ 90 ہزار ڈالرز رہ چکی ہے، یعنی ایکس کی قدر میں اکتوبر 2022 سے اگست 2024 کے آخر تک 78.7 فیصد کمی آئی۔

اگر اس تخمینے کو درست مانا جائے تو ایلون مسک نے جس کمپنی کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا، اس کی مالیت اب محض 9 ارب 40 کروڑ ڈالرز رہ گئی ہے۔