لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو ملک بھر میں بڑے مظاہرے اور دھرنے دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دوعوام کوتحریک جاری ہے، ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں، آئی پی پیز کو بجلی لیے بغیر ادائیگی کی جاتی ہے، یہ ٹیکس عوام کو ادا کرنا پڑتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے کہا ایک ماہ میں آئی پی پیز کو مجبور کردیں گے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ 29ستمبر کو ملک بھرمیں بڑے مظاہرے، دھرنے دیں گے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کررہی ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ راولپنڈی میں 14دن کا دھرنا دیا، حکومت سے تحریری معاہدہ کیا، حکومت نے کہا 45 دن میں تمام شرائط مانیں گے، ٹیکسز، تاجروں سے متعلق کہا گیا کمیٹی بنارہے ہیں، تاریخی شٹرڈاؤن ہڑتال بھی ہوئی، ہمارے پاس ملین مارچ کا آپشن ہے ملین مارچ لانگ مارچ کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے انہیں آئی پی پیز کو لگام ڈالنا ہوگا رپورٹ سے کچھ نہ ہو گا، اگر جماعت اسلامی تحریک نہ چلاتی تو حکمران چودہ روپے کا ریلیف نہ دیتے بلکہ مزید مہنگی کر دیتے۔