متعلقہ

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری – پاک لائیو ٹی وی


سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

کولمبو: سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

سری لنکا میں گوتابایا راجا پکسا کے استعفیٰ کے بعد صدارتی انتخابات کا دسنگل سج گیا ہے جب کہ انتخابات میں 35 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے شروع ہوا اور شام 4 بجے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات میں شفافیت اور معقول انتظامات کے لیے 12 ہزار 845 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ سری لنکا میں تقریباً 16 ملین افراد اس الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن میں فوج سمیت 63 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل پولنگ ختم ہونے کے تین گھنٹے بعد شروع ہوگا اور الیکشن کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں معاشی بدحالی کے بعد بڑئے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس کے بعد اس وقت کے صدر گوتابایا راجا پکسا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔