متعلقہ

187 ارب روپے لاگت کے 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری – پاک لائیو ٹی وی


سی ٹی ڈبلیو پی نے ملک میں 187 ارب روپے کی لاگت کے 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈبلیو پی نے 19 ارب لاگت کے 6 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے اور 168 ارب روپےلاگت کے 6 منصوبوں کی منظوری کیلئے ایکنیک کو سفارش کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق یہ ترقیاتی منصوبے صنعت، تجارت، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ سے متعلق ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ، مواصلات اورآبی وسائل سے متعلق منصوبے بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں 5089 ملین روپے لاگت کا میرپور میں بینظیر بھٹو میڈیکل کالج منصوبہ منظور کیا گیا جبکہ پمز اسلام آباد میں 6632 ملین لاگت کا ایمرجنسی سینٹر کے قیام کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

سی ٹی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 1388.84 ملین لاگت کا انویسٹ پاکستان منصوبہ بھی منظور کیا گیا جبکہ 25 ارب روپے سے زائد لاگت کا کراچی واٹر اینڈ سیوریج منصوبہ بھی ایکنیک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ٹی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وسطی ہنزہ کیلئے2075.667 ملین لاگت کا واٹر سپلائی منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔