متعلقہ

ورسٹائل اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے – پاک لائیو ٹی وی


ورسٹائل اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے ہیں۔

اردو اور پنجابی فلموں کے ورسٹائل اداکار یوسف خان 1929 میں فیروز پور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1954 میں فلم پرواز سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

یوسف خان نے فنی کیریئر تو اردو فلموں سے شروع کیا لیکن شہرت پنجابی فلموں سے ملی، 1965 میں اچھا شوکر والا کی فلم ملنگی میں یوسف خان کے کام کو بہت سراہا گیا۔

اداکار نے انڈسٹری کو ہمراہی، قسمت، ضدی، شریف بدمعاش، جنرل بخت خان اور بڈھا گجر سمیت کئی سُپر ہٹ فلمیں دیں، ان کی آخری فلم اتھرا تھی جو 2006 میں ریلیز ہوئی۔

یوسف خان کو 2004 میں فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، وہ 78برس کی عمرمیں 20 ستمبر 2009 کو حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔