متعلقہ

میں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا، یاسر حسین – پاک لائیو ٹی وی


میں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا، یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر، رائٹر اور میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ میں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف پروڈیوسر، رائٹر اور میزبان یاسر حسین نے بتایا کہ میں نے اپنے حالیہ خواب میں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خواب میں عامر لیاقت حسین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ امریکا میں موجود تھے اور میں نے اُن کی رہائش گاہ پر قیام کیا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر عالیشان اور خوبصورت تھا جبکہ وہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے تھے۔

یاسر حسین نے کہا کہ مجھے خواب میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عامر لیاقت حسین کا گھر امریکا کی کونسی ریاست یا کونسے علاقے میں تھا۔

یاد رہے کہ 9 جون 2022 کی دوپہر عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔