محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 18 ستمبرکوجزوی چاندگرہن ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جزوی چاند گرہن کچھ دیرہی دیکھاجاسکےگا، پاکستان میں چاندگرہن صبح 5 بجکر41 منٹ پرشروع ہوگا، جبکہ صبح7 بجکر44 منٹ پریہ اپنےعروج پرہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاندگرہن صبح8 بجکر16منٹ پراختتام پذیرہوگا، جبکہ یورپ، ایشیا، افریقہ، جنوبی امریکہ میں مکمل چاندگرہن دیکھاجاسکےگا۔