متعلقہ

میرے پاس مہنگی گاڑیوں کا کلیکشن ہے، گلوکار بادشاہ – پاک لائیو ٹی وی


میرے پاس مہنگی گاڑیوں کا کلیکشن ہے، گلوکار بادشاہ

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ نے کہا ہے کہ میرے پاس مہنگی گاڑیوں کا کلیکشن ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی گلوکار بادشاہ نے بتایا کہ میرے پاس جاگرز کے 1000 جوڑے ہیں، میں ان جوڑوں میں سے صرف چند ہی پہنتا ہوں باقی میرے کلیکیشن کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس مہنگے برانڈ کے جاگرز کے جوڑے کی قیمت 22 لاکھ روپے ہے، یہ جاگرز میں نے اب تک پہنے نہیں ہیں، جس دن مجھے گریمی ایوارڈ ملا تو اس تقریب میں 22 لاکھ کے جاگرز پہن کر جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی 22 لاکھ روپے کے جاگرز خریدنے کے حق میں نہیں ہوں لیکن جس وقت میں نے یہ خریدے اس وقت ان کی قیمت تقریباً 6 لاکھ تھی جو بڑھتے بڑھتے 22 لاکھ تک پہنچ گئی۔

بادشاہ نے کہا کہ کچھ لوگ اسی مقصد کے لیے برانڈڈ جوتے، گھڑیاں اور دیگر قیمتی چیزیں خریدتے ہیں تاکہ قیمت بڑھنے پر انہیں مہنگے داموں فروخت کرسکیں لیکن میں اپنے شوق کے لیے جوتے ، گھڑیاں اور دیگر چیزیں خریدتا ہوں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میرے پاس مہنگی گاڑیوں کا بھی کلیکشن ہے جس میں 8 کروڑ کی رولز رائز بھی شامل ہے تاہم میرے لیے سوئفٹ یا انووا سے اچھی کوئی گاڑی نہیں۔