متعلقہ

ماہ ربیع الاول کے دوران غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے؛ وزیر داخلہ سندھ – پاک لائیو ٹی وی


ماہ ربیع الاول کے دوران غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے؛ وزیر داخلہ سندھ

کراچی: وزیر داخلہ سندھ نے ماہ ربیع الاول کے دوران غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ اہلیان سندھ کو جشن عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو، ماہ ربیع الاول کے دوران غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ضیاء الحسن لنجار کا مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ربیع الاول کی محافل، اجتماعات پرغیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔ ریلیوں، جلوسوں اور مرکزی جلوس کی جامع سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ علمائےاکرام، معروف سیاسی و مذہبی شخصیات کو اعتماد میں لیا جائے، کنٹی جینسی پلان پرعمل درآمد کیاجائے جب کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی اجتماع گاہوں کی سوئپنگ اور کلیئرنس کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ڈی ایس کی موجودگی اور پولیس اہلکاروں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں، مرکزی جلوس کے روٹس اور اجتماعات کے اطراف میں عمارتوں کا سروے کیا جائے۔