وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ شہیدوں کا لہو قوم پر قرض ہے۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک میجر عثمان اللہ شہید کے گھر گئے، لواحقین سے ملاقات کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک شہیدوں کی قربانیوں سے چل رہا ہے، آنکھوں میں آنسو ہوں اور سر فخر سے بلند، یہ آسان بات نہیں، آپ کے والد کی عظیم قربانی پر ہم سب کو ناز ہے۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے کہا کہ شہیدوں کا لہو قوم پر قرض ہے، اللہ شہید کے درجات بلند فرمائے آمین۔
یاد رہے کہ میجر عثمان اللہ نے 6 اگست 2015 کو مانسہرہ میں ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں جام شہادت نوش کیا۔
میجر عثمان اللہ کی بہادری و خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔