وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افرادی قوت معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے، معلوم ہونا چاہیے کون سے شعبے کے لیے کتنے ہنرمند درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنرمند افراد کی تعلیم وتربیت ضروری ہے، اگلے 10 سالوں کے لیے ہمیں نئے ہنرمند تیار کرنا ہوں گے، ملکی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کو انٹم کمپیوٹنگ میں مہارت حاصل کرنی ہے، معیشت کی بہتری کے لیے انسانی وسائل کو ترقی دینا ہوگی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہمیں ملکی ترقی کے لیے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔