صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں مختلف واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت پر بھی اظہار ِتعزیت کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری قوم، انسانیت اور ترقی کے دشمن کیفرکردار تک پہنچائیں گے، قوم بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پوری قوم کی مدد سے دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، قوم شہدا کی احسان مند رہے گی اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔