متعلقہ

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی – پاک لائیو ٹی وی


سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 14جوان شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، بلوچستان میں حملہ کرنے والوں کو بھرپور جواب دیں گے، دہشت گردوں کو ملک میں پنپنے نہیں دیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان خودصورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، جوحکمت عملی بنائی جا رہی ہے اس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا بندوبست پورا ہوگا، دہشت گردوں کو دہشت گردوں کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا۔