متعلقہ

دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے، محسن نقوی – پاک لائیو ٹی وی


دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔

  انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کے یہ واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں، امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یک بعد دیگرے دہشت گردی کے واقعات میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست دے سکتا ہے تو یہ بھول ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔