متعلقہ

دباؤ میں غلطیاں ہوتی ہیں، شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا، شان مسعود – پاک لائیو ٹی وی


دباؤ میں غلطیاں ہوتی ہیں، شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا، شان مسعود

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ دباؤ میں غلطیاں ہوتی ہیں، شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہو سکتا۔

راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمیں لگا تھا موسم کی وجہ سے پانچواں دن مکمل نہیں ہوگا، پچ کوسمجھنے میں ہم سےغلطی ہوئی۔

پاکستانی کپتان شان مسعودنے کہا کہ پچ کی صورتحال دیکھ کر 3 فاسٹ بولرزرکھے، چوتھے روزمیچ میں آنے کی کوشش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح

شان مسعودنے کہا کہ میچ ڈراکی طرف لے کرجاتے ہیں تودباؤ میں غلطیاں ہوتی ہیں، شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہوسکتا، یہ ہمارے لیے سبق ہے ہوم کنڈیشنز کو کس طرح سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازوں نے بہت اچھا پرفارم کیا، مشفیق الرحیم نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔

کپتان بنگلہ دیش ٹیم نے کہا کہ جیت کا مشفیق الرحیم سمیت پوری ٹیم کوکریڈٹ دیتا ہوں۔