متعلقہ

خیبرپختونخوا میں نئے اسکول کرائے کی عمارتوں میں قائم کرنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


خیبرپختونخوا میں نئے اسکول کرائے کی عمارتوں میں قائم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں نئے اسکول کرائے کی عمارتوں میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق “رینٹ اسکول پروگرام” پرکام جاری ہے، پروگرام کے تحت کرائے کی عمارتوں میں اسکول قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا کرائے کےعمارت میں قیام کافیصلہ وزیراعلیٰ نےکیا، پالیسی مرتب اورتجاویزپیش کی جارہی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق تجاویز میں کہا گیا کہ مڈل اسکول 3 سال، پرائمری اسکول 5 سال کےلیے کرائے پرلیا جائے، سی این ڈبلیو سے عمارت کی حالت پرسرٹیفکیٹ لیا جائے گا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ عمارت کا مالک 3 سے 5 سال قبل نوٹس کے بغیرخالی کرانے کا مجازنہیں ہوگا، اسٹاف کوپالیسی کے مطابق کنٹریکٹ پر ہائر کیا جائے گا۔ عمارت کےکرایوں کاتعین کمیٹی کریں گی۔