پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات آج رات ساڑھے آٹھ بجے طے پاگئے ہیں۔
اپوزیشن کی گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات آج رات ساڑھے آٹھ بجے طے پاگئے ہیں۔
پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں مولانا فضل الرحمان اعشائیہ بھی دیں گے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مذاکرات مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان مذاکراتی کمیٹی کے ممبر نہیں، مولانا فضل الرحمن کا مذاکراتی کمیٹیوں میں بیٹھنے کا مقصد دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلوں کو جلد ختم کرکے اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانا ہے۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مذاکرات چار بجے ہونا تھے تاہم اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں پیشی کے باعث مذاکرات کا وقت چار بجے سے ساڑھے آٹھ بجے کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی وفد میں عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر علی خان شامل ہوں گے جب کہ جے یو آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ، مولانا امجد خان اور اسلم غوری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔