متعلقہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف – پاک لائیو ٹی وی


کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خاتون نے 200 سے زائد موبائل فونز چھیننے کا اعتراف کرلیا۔

کراچی میں ڈکیت گروہ میں شامل خاتون نے شوہر اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر 200 سے زائد موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

رضویہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمہ اور ملزمان کا ویڈیو بیان بول نیوز نے حاصل کرلیا ہے، رضویہ پولیس نے گزشتہ رات خاتون ملزمہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ویڈیو بیان کے مطابق خاتون ملزمہ نے چار موٹرسائیکلوں پر سوار ساتھیوں کے وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔ خاتون ملزمہ اسلحہ اپنے پرس میں رکھتی تھی۔

ویڈیو بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کے ڈکیت گروہ نے یومیہ وارداتوں میں 12 سے زائد موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر متعدد شہریوں کو زخمی بھی کرچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان، رمضان، علی، قمر، منیر اور کائنات زوجہ رضوان کے نام سے ہوئی، پولیس نے موقع سے اسلحہ، لیڈیز پرس، نقد رقم اور 2 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہیں۔