متعلقہ

جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی – پاک لائیو ٹی وی


ایران بس حادثہ: جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی

ایران بس حادثے میں جاں بحق 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی۔

کمشنر سکھر فیاض عباسی کا کہنا ہے کہ  تمام میتیں سی 130 طیارے کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی۔ حادثے کے 15زخمیوں کو بھی میتوں کے ساتھ سکھر لایا جائے گا۔

کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ  زائرین کی نعشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔

جاں بحق زائرین میں سے 10کاتعلق لاڑکانہ، 6 کا کندھ کوٹ کشمور ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ ، 2جامشورو، ایک دادو، 4 خیرپور اور 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

 جاں بحق زائرین میں لاڑکانہ کے حبیب اللہ،کاشف علی، جاوید، وفاعباس، آفاق احمد،زاہد سومرو، عمران کلہوڑو، سلمی بیگم، مصطفیٰ، محسن علی، اور زاہد سومرو شامل ہیں۔

قمبر شہداد کوٹ کے منتظر مہدی، نسیم اختر اور رحمت خاتون ،  کندھ کوٹ  کشمور سے سیرت عباس، سعدیہ آزاد، کائنات، رستم علی،ریما، کریماں خاتون ، جامشوروسے   نور محمد کھوسو اور پروین خاتون  جبکہ دادو  کے ظہیر عباس  بھی جاں بحق افراد میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش   کا تعلق خیرپور  جبکہ زرمینہ اقبال اور جمشید اقبال کا تعلق کراچی سے ہے۔

ایران سے زائرین کی میتیں لے کر آنے والا خصوصی سی 130 طیارہ   رات کو آٹھ یا نو بجے سکھر ایئرپورٹ پر اُترے گا۔