پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سانحہ رحیم یار خان کے ذمہ داران کو جلد کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بلاول بھٹو نے پنجاب میں ڈاکووَں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، امید ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کی شہادت کے ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا، شہید اہلکار قوم کے بہادر سپوت تھے، ان کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے، زخمی اہلکاروں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کی ادائیگیِ فرض کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا بھیہ اظہار کیا ہے۔